سابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کے خلاف پنڈ دادن خان میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔
فواد چوہدری کے خلاف مقدمہ چوہدری محلہ عثمانیہ کے رہائشی نعمان آصف کی مدعیت میں درج کیا گیا۔
مدعی مقدمہ نے کہا کہ فواد چوہدری نے میرے مکان پر قبضہ کرکے دوسرے شخص کو دے دیا۔
مدعی مقدمہ کے مطابق واقعہ 30 نومبر 2020ء کو پیش آیا تھا۔
پولیس حکام کے خلاف سابق وفاقی وزیر کے خلاف مقدمہ 7 نومبر 2023ء کو درج کیا گیا ہے۔
پولیس حکام کے مطابق فواد چوہدری کے خلاف درج مقدمے میں ڈکیتی، قتل کی دھمکیاں دینے سمیت دیگر دفعات شامل ہیں۔