سیالکوٹ (نمائندہ جنگ ) یوم شہادت حضرت علیؓ کے موقع پر امام بارگاہ اڈا پسروریاں سے برآمد ہونے والے ماتمی جلوس میں زنجیر زنی سے زخمی ہونے والے 123عزاداروں کو ریسکیورز اور ریسکیو وارڈنز نے موقع پر ہی ابتدائی طبی امداد فراہم کی جبکہ 11 شدیدزخمیوں کو مزید علاج معالجے کیلئے سول ہسپتال منتقل کیا گیا۔اس موقع پر ریسکیو نے کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نبرد آزماہونے کیلئے 40 ریسکیورز اور ریسکیو وارڈنز پر مشتمل 4فرسٹ ایڈٹیمیں 2 ایمبولینسز اور ایک فائر وہیکل کو جلوس کے روٹ پر مختلف جگہوں پر تعینات کر رکھا ۔