• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جمال احمد جمال

سب پہ ہیں مہربان، بہت مہرباں ہیں آپ

خالق ہیں آپ، خالقِ کون و مکاں ہیں آپ

خُود صاحبِ مکاں بھی ہیں، خُود لامکاں بھی ہیں

دِل میں نِہاں ہیں، پھر بھی ہر اِک پر عیاں ہیں آپ

اک حکمِ کُن سے ہوگئی تخلیقِ کائنات

بے مثل ہیں، کہ صاحبِ نطق و بیاں ہیں آپ

سربستہ ایک راز ہے، یہ نظمِ کائنات

ہرکار ہَست و بُود کے خود، رازداں ہیں آپ

مظلوم کا ہی خانۂ دِل، گھر ہے آپ کا

ہو بے بسی تو عزمِ دِلِ ناتواں ہیں آپ

جب راہِ حق میں، ظلم کے سائے مہیب ہوں

صبر و رضا میں، قوتِ آزُردگاں ہیں آپ

ہستی ہے کیسی آپ کی، ممکن نہیں گُماں

ادراک و فہم سے بھی، جمال آشنا ہیں آپ