گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)پارلیمانی سیکر ٹری حاجی محمد نواز چو ہان ، کا سستے رمضان بازاروں کا دورہ ڈیو ٹی سے غیر حا ضری پر 5ملازمین کومعطل کم وزن پر اشیاء فرو خت کر نے پر 7ہزار روپے جرمانہ کر دیا۔ ممبر صو بائی اسمبلی حاجی نواز چوہان نے کھیالی اڈہ اور نوشہرہ روڈ پرلگے سستے رمضان بازاروںکا دورہ کیا کھیالی اڈہ سستے بازار میں ڈیو ٹی پرحاضر نہ ہو نے پر محکمہ لیبرکے جونیئر کلرک، منیراحمد،محکمہ لائیو سٹک کے مر تضیٰ کو معطل کر دیا جبکہ دال کا وزن کم ہونے پر2ہزارروپے جرمانہ عائد کر دیادریں اثنا نوشہرہ روڈ سستے رمضان بازار میں ڈیو ٹی سے غیر حا ضر ہو نے پرعلی عمران پٹواری، علی رضا پلمبر، جنید احمد جونیئر کلرک کو معطل کر دیا۔