• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مصنوعی ذہانت سے تخلیق شدہ فٹنس ماڈل کی ماہانہ آمدنی ہزاروں ڈالر

ایتانا کی ایک ماہ میں آمدنی 4 ہزار ڈالر سے زیادہ ہوچکی ہے۔
ایتانا کی ایک ماہ میں آمدنی 4 ہزار ڈالر سے زیادہ ہوچکی ہے۔

ایتانا سے ملیے، جو آرٹیفیشل انٹیلیجنس سے تخلیق کی گئی انسٹاگرام فٹنس ماڈل ہیں اور وہ صرف ایک ماہ میں کئی ہزار ڈالر کماچکی ہیں۔ 

ایتانا لوپز عرف فٹ ایتانا صرف چار ماہ سے انسٹاگرام پر ہیں لیکن اس دوران ان کے فالوورز کی تعداد ایک لاکھ 10 ہزار سے زیادہ ہوگئی ہے۔ 

جس سے انہوں نے ایک ماہ میں چار ہزار ڈالرز سے زیادہ ریونیو حاصل کیا جو کسی بھی ایسے شخصیت کے لیے برے نہیں جو اپنا وجود ہی نہ رکھتی ہو۔ 

ایسے ورچوئل ماڈلز چند سالوں سے سامنے آئے اور پھر  آرٹیفیشل انٹیلیجنس کے آغاز نے انہیں مزید حقیقی اور زیادہ مشہور کر دیا۔ 

اسی نئی لہر سے تخلیق کی جانے والی ڈیجیٹل انفلوئنسرز میں بارسلونا کی ایتانا خوبصورت، گلابی بالوں والی خاتون ماڈل ہیں۔ جنہوں نے چند ماہ کے اندر ایک لاکھ سے زیادہ فالوورز کو اپنی جانب متوجہ کرلیا۔ 

ایتانا صرف اپنی تصاویر پوسٹ کرتی ہیں، کیونکہ ڈیجیٹل ویڈیو پوسٹ کرنا تو عام سی بات ہے، لیکن جب ان کی ہر تصویر پر ہزاروں لائیکس اور کمنٹس ہوں تو یہ خاص بات ہے اور ان کی شہرت کی وجہ سے ایک ماہ میں آمدنی 4 ہزار ڈالر سے زیادہ ہوچکی ہے۔

دلچسپ و عجیب سے مزید