• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بابر اعظم کو خود کپتانی چھوڑ دینی چاہیے، عبدالرزاق

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق آل راؤنڈر عبدالرزاق نے کہا ہے کہ بابر اعظم کو خود کپتانی چھوڑ دینی چاہیے، ویرات کوہلی نے بھی کپتانی چھوڑ کر اچھا پرفارم کیا ہے۔

جیو نیوز کے پروگرام ’ہارنا منع ہے‘ میں عماد وسیم اور محمد عامر نے بھی اظہار خیال کیا۔

عبدالرزاق نے کہا کہ ورلڈ کپ 2023ء میں افغانستان کا مقصد پاکستان کو ہرانا تھا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ٹیم بہت اچھی ہے، گرین شرٹس کی جیت کسی کو بھی اچھی نہیں لگتی، افغانستان نے ورلڈ کپ کے دوران اچھی کرکٹ کھیلی۔

سابق آل راؤنڈر نے کہا کہ ہم نے گاڑی 80 کی اسپیڈ پر چلائی ہے، پچھلے 2 سال سے نشانیاں مل رہی تھیں کہ ٹیم اچھی نہیں بنی ہوئی۔

اُن کا کہنا تھا کہ بابر اعظم کو خود ہی کپتانی چھوڑ کر مثال بنانی چاہیے، ویرات نے بھی کپتانی چھوڑ کر پرفارمنس دی ہے۔

عماد وسیم نے کہا کہ اس ورلڈ کپ میں افغانستان اتنا اچھا کھیلے گی یہ توقع نہیں تھی، افغان ٹیم میں تھوڑی سی مزید بہتری کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ جب آپ ورلڈ کپ ہار جائیں تو آپ کو خود کپتانی سے استعفیٰ دے دینا چاہیے، بابر اعظم ہماری ٹیم کا کپتان ہے اُس کی عزت اپنی جگہ ہے۔

عماد وسیم نے کہا کہ میری دوسرے نمبر پر پسندیدہ ٹیم ساؤتھ افریقا ہے۔

محمد عامر نے کہا کہ ساؤتھ افریقا کو بہت محنت کرنی پڑ رہی ہے جبکہ ایونٹ کی سب سے خطرناک ٹیم آسٹریلیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں ورلڈ کپ 2023ء کے فائنل میں آسٹریلیا اور بھارت کو دیکھ رہا ہوں، بابر اعظم کے لیے صرف ایک لفظ بری سلیکشن کہوں گا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید