نگراں وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا اعظم خان کی نمازِ جنازہ چارسدہ میں ادا کر دی گئی۔
نمازِ جنازہ میں علاقہ مکینوں نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی۔
علاوہ ازیں نگراں وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا محمد اعظم خان کے انتقال پر صوبے بھر میں 3 روزہ سوگ کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔
سرکاری اعلامیے کے مطابق صوبے بھر میں 11 سے 13 نومبر تک سوگ منایا جائے گا۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اس موقع پر سرکاری عمارتوں پر قومی پرچم سرنگوں رہے گا۔
واضح رہے کہ نگراں وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا اعظم خان کو ڈائریا کی شکایت پر طبیعت زیادہ خراب ہونے کے باعث گزشتہ شب پشاور میں حیات آباد میڈیکل کمپلیکس لایا گیا تھا جہاں آج صبح ان کا انتقال ہو گیا تھا۔