مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف بلوچستان کے اہم ترین دورے پر کل کوئٹہ جائیں گے۔
ذرائع کے مطابق نواز شریف کے ہمراہ اس دورے پر ن لیگی صدر شہباز شریف بھی ہوں گے۔
ن لیگی قائد سے کوئٹہ میں 20 سے زائد اہم سیاسی شخصیات ملاقاتیں کریں گی۔
ذرائع کے مطابق نواز شریف کے دورہ بلوچستان کے دوران صوبے کی کئی اہم شخصیات کی ن لیگ میں شمولیت متوقع ہے۔
ذرائع کے مطابق نواز شریف کے دورے کے دوران ن لیگ اور بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے معاہدوں کا بھی امکان ہے۔