• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی سے ڈینگی کے 14 نئے کیسز سامنے آ گئے

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو

کراچی میں ملیریا کے ساتھ ساتھ ڈینگی وائرس کے بھی نئے کیسز سامنے آ رہے ہیں۔

صوبہ سندھ کے محکمہ صحت کے مطابق کراچی سے ڈینگی کے 14، حیدر آباد سے 4 اور سکھر سے 1 کیس رپورٹ ہوا ہے۔

کراچی کے ضلع شرقی سے 6، ضلع وسطی سے 3، ضلع کورنگی اور ملیر سے ڈینگی کے 2، 2 اور ضلع غربی سے 1 کیس رپورٹ ہوا ہے۔

کراچی میں رواں ماہ ڈینگی کے 110کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

دوسری جانب رواں ماہ سندھ بھر سے مجموعی طور پر ڈینگی کے 200 کیسز سامنے آئے ہیں۔

پنجاب میں ڈینگی کے کل 119 مریض زیرِ علاج

پنجاب میں ڈینگی کی تازہ صورتحال کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران صوبے میں ڈینگی کے 139 نئے مریضوں میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

پنجاب کے محکمہ صحت کے مطابق رواں سال پنجاب کے 36 اضلاع میں ڈینگی کے 11 ہزار 726 کنفرم مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔

محکمہ صحت کے مطابق لاہور میں گزشتہ روز 69، گوجرانوالہ میں 23، فیصل آباد میں 15، راولپنڈی میں14، ملتان میں 9 اور نارووال میں ڈینگی کے 2 مریض رپورٹ ہوئے۔

محکمہ صحت کا بتانا ہے کہ شیخوپورہ، اوکاڑہ، گجرات، ننکانہ صاحب اور میانوالی میں ڈینگی کا ایک ایک نیا مریض سامنے آیا ہے۔

پنجاب کے محکمہ صحت کے مطابق پنجاب بھر کے اسپتالوں میں اس وقت ڈینگی کے کل 119مریض زیر علاج ہیں۔


راولپنڈی میں مزید 15 افراد میں ڈینگی کی تصدیق

راولپنڈی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 15 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

محکمۂ صحت پنجاب کے مطابق راولپنڈی میں رواں سیزن میں ڈینگی کے تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد 2550 تک پہنچ گئی ہے۔

شہر کے مختلف اسپتالوں میں ڈینگی کے 49 مریض زیرِ علاج ہیں جبکہ اس سے متاثرہ 1 مریض کی حالت تشویش ناک ہے۔

ضلعی انتظامیہ راولپنڈی کا کہنا ہے کہ ڈینگی ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پر 4438 مقدمات درج اور 642 عمارتوں کو سیل کیا گیا ہے۔

صحت سے مزید