• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا: ایپک اجلاس کے موقع پر احتجاج، مظاہرین کا غزہ کی آزادی کا مطالبہ

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

امریکا کے شہر سان فرانسسکو میں ایپک کے سربراہی اجلاس کے موقع پر غزہ کی حمایت اور آزادی کے لیے مظاہرہ کیا گیا۔

عرب میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ایشیا پیسیفک اکنامک کوآپریشن (ایپک) فورم کے موقع پر اسرائیل کے خلاف اور فلسطین کے حق میں احتجاجی مظاہرے کے شرکاء نے فلسطینی پرچم اور نسل کشی روکو کے پلے کارڈ تھامے فلسطین کے حق میں نعرے بلند کیے۔

مظاہرین نے ایک کار پر اسپرے سے فری غزہ لکھا ہوا تھا جبکہ انہوں نے امریکا کو اسرائیل کی مالی معاونت سے روکنے کے لیے بھی دباؤ ڈالا اور کہا کہ انسانیت کو کاروباری مفاد سے بالاتر رکھا جائے۔

عرب میڈیا کے مطابق اجلاس کی سائڈ لائن میں امریکی اور چین کے صدور کے درمیان ملاقات بدھ کو متوقع ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید