• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نگراں وزیراعظم مرحوم نگراں وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا اعظم خان کی رہائش گاہ پہنچ گئے

نگراں وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ— فائل فوٹو
نگراں وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ— فائل فوٹو 

نگراں وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ خیبر پختون خوا کے مرحوم نگراں وزیر اعلیٰ محمد اعظم خان کی رہائش گاہ پہنچ گئے۔

انوار الحق کاکڑ نے اعظم خان کی وفات پر ان کے بیٹے سےتعزیت کا اظہار کیا اور مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی۔

نگراں وزیرِ اعظم نے مرحوم محمد اعظم خان کی ملک و قوم کے لیے خدمات کو بھی سراہا۔

واضح رہے کہ نگراں وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا محمد اعظم خان ڈائریا کی شکایت پر طبیعت زیادہ خراب ہونے کے باعث 11 نومبر کو پشاور کے حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں انتقال کر گئے تھے۔

قومی خبریں سے مزید