کراچی (پ ر) ہو میو پیتھک اور بایو کیمک ادویات بنانے والے دنیا کے سب سے بڑے ادارہ ڈاکٹر و لمار شوابے جرمنی کی جانب سے کراچی میں ایک شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کے آغاز میں پاکستان اور جرمنی کے قومی ترانے پیش کئے گئے اور شوابے کی خصوصی ڈاکیومینٹری فلم دکھائی گئی اس کے علاوہ شوابے جرمنی کے ڈائریکٹر انٹر نیشنل مارکیٹس ٹو بیس کیزر اور میکسی ملن کا لک بریز کے وڈیو پیغامات دکھائے گئے ۔ ڈاکٹر حمید جنرل ہومیو (پرائیویٹ) لمیٹڈ کے ڈاکٹر انعام الحق اور دار لا دویات کے عامر حسین نے تمام مہمانوں کا شکر یہ ادا کیا،تقریب کی میزبانی کے فرائض حنیف را جانے ادا کئے۔تقریب میں ہو میو پیتھک ڈاکٹر ز طلباء اور ہومیو پیتھک شعبہ سے وابستہ افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔