مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے کوئٹہ کے سراوان ہاؤس میں اسلم رئیسانی اور نوابزادہ لشکری رئیسانی سے ملاقات کی ہے۔
سابق اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اور دیگر رہنما بھی ملاقات میں شریک تھے۔
ملاقات میں مجموعی سیاسی صورتِ حال اور انتخابات سے متعلق گفتگو ہوئی۔
شہبازشریف کی آمد پر نواب اسلم خان رئیسانی نے خوش آمدید کہا اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ بلوچستان کی ترقی کے لیے مل کر کام کرنا چاہتے ہیں، بلوچستان پاکستان کی ترقی کی بنیاد ہے، ملک اور قوم کو بحرانوں سے نکالنے کے لیے اتفاق، اتحاد اور اشتراک عمل ناگزیر ہے۔
دونوں رہنماؤں نے مستقبل میں سیاسی تعاون پر بھی تبادلہ خیال اور رابطے بحال رکھنے پر اتفاق کیا۔