• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سائفر کے معاملے پر اوپن ٹرائل ہونا چاہیے: اعتزاز احسن

سینئر قانون دان اعتزاز احسن---فائل فوٹو
سینئر قانون دان اعتزاز احسن---فائل فوٹو 

سینئر قانون داں اعتزاز احسن کا کہنا ہے کہ سائفر کے معاملے پر اوپن ٹرائل ہونا چاہیے۔

اعتزاز احسن نے لاہور ہائی کورٹ میں میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا ہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے حکمِ امتناع دے کر اچھا فیصلہ دیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ اوپن ٹرائل کا ہائی کورٹ کا فیصلہ موجود ہے، اس فیصلے کے خلاف تو نہیں جا سکتے۔

اعتزاز احسن نے یہ بھی کہا کہ حکومت سیکیورٹی کا عذر بنا کر جیل ٹرائل کر رہی تھی، اوپن ٹرائل ہونا ہر ملزم کا بنیادی حق ہے۔

قومی خبریں سے مزید