• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیل کو دنیا دہشت گرد ریاست قرار دے: ترک صدر رجب طیب اردوان

ترک صدر رجب طیب اردوان---فائل فوٹو
ترک صدر رجب طیب اردوان---فائل فوٹو 

ترک صدر رجب طیب اردوان کا کہنا ہے کہ اسرائیل ایک دہشت گرد ریاست ہے۔

انہوں نے اراکینِ پارلیمنٹ سے خطاب کے دوران کہا ہے کہ اسرائیل قتلِ عام جاری رکھتا ہے تو اسے پوری دنیا میں دہشت گرد ریاست قرار دیا جائے گا۔

رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ حماس ایک سیاسی جماعت ہے جس نے فلسطینی انتخابات میں فتح حاصل کی۔

انہوں نے اپنے خطاب کے دوران اسرائیل سے سوال کیا کہ کیا تمہارے پاس ایٹم بم ہے یا نہیں۔

ترک صدر رجب طیب اردوان کا یہ بھی کہنا ہے کہ غزہ میں نسل کشی ہو رہی ہے، ترکیہ اس نسل کشی کو روکنے کے لیے بین الاقوامی سطح پر اقدامات کرے گا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید