• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی ٹیم میں کوئی کمی نظر نہیں آرہی، محمد عامر

لیفٹ آرم فاسٹ بولر محمد عامر نے کہا ہے کہ ورلڈ کپ 2023ء کی بھارتی ٹیم میں کوئی کمی نظر نہیں آرہی، وہ ایونٹ میں 10 میچز جیتا ہے۔

جیو نیوز کے پروگرام ’ہارنا منع ہے‘ میں عماد وسیم، محمد عامر اور عبدالرزاق نے گفتگو کی۔

محمد عامر نے کہا کہ میگا ایونٹ میں بھارت نے اپنی بیٹنگ کا چیلنج پورا کیا۔

انہوں نے کہا کہ بابر اعظم کو میرا مشورہ ہے وہ اس چیز کو چیلنج کے طور پر لے، وہ جیسا کھلاڑی ہے، اُسے ثابت کرنے کی ضرورت نہیں، ویرات کوہلی کو بھی سوشل میڈیا سے کپتانی چلے جانے کا پتا چلا تھا۔

فاسٹ بولر نے کہا کہ شان مسعود کا ڈومیسٹک سیزن اچھا جارہا ہے، وہ ٹیسٹ ٹیم کا اچھا کپتان ثابت ہوسکتا ہے۔

اس موقع پر عماد وسیم نے کہا کہ لگتا ہے بابر اعظم کا اچھا فیصلہ ہے، کپتانی کا بوجھ ہوتا ہے، جو ہٹا ہے تو اس کا پرفارمنس پر فوکس بڑھے گا۔

انہوں نے کہا کہ شاہین آفریدی کو خوش آمدید کہتا ہوں، مجھے نہیں لگتا کسی کو کوئی مسئلہ ہونا چاہئے۔

عماد وسیم نے مزید کہا کہ ہمارے سپر اسٹار کوچ میں پسند ناپسند بہت ہوتا ہے، غیر ملکی کوچ سے پاکستانی کوچ اچھے ہیں۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید