• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مل کر پاکستان کو ریڈ بال کرکٹ میں آگے لے جائیں گے، شان مسعود

پاکستان ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے نئے کپتان شان مسعود نے کہا ہے کہ ہم سب مل کر پاکستان کو ریڈ بال کرکٹ میں آگے لے جائیں گے۔

پاکستان ٹیسٹ ٹیم کا کپتان منتخب ہونے کے بعد جیو نیوز سے گفتگو میں شان مسعود نے کہا کہ قومی ٹیم کی قیادت کرنے کا موقع دینے پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا شکر گزار ہوں۔

انہوں نے کہا کہ میرے لیے پاکستان کےلیے کھیلنا ہی ایک اعزاز کی بات ہے، ریڈ بال مشکل فارمیٹ ہے، یہ ایک چیلنج ہے۔

قومی ٹیم کے نئے کپتان نے مزید کہا کہ ہم سب کی ذمے داری ہے کہ مل کر ٹیم کو آگے برھائیں، ہم سب مل کر پاکستان کو ریڈ بال کرکٹ میں آگے لے جائیں گے۔

اُن کا کہنا تھا کہ چاہتے ہیں کہ ایک ایسی برانڈ کی کرکٹ کھیلیں جو ہماری شناخت بنے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید