• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرپشن کا الزام: اسد قیصر جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل

سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر---فائل فوٹو
سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر---فائل فوٹو 

جوڈیشل مجسٹریٹ صوابی نے سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو گجوخان میڈیکل کالج کے لیے طبی آلات کی خریداری میں کرپشن کے الزام میں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

اسد قیصر کو 2 روزہ جسمانی ریمانڈ کے بعد جوڈیشل مجسٹریٹ محمد خلیل خان کی عدالت میں پیش کیا گیا۔

جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت نے اسد قیصر کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

یاد رہے کہ اسد قیصر کو 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر اینٹی کرپشن کے حوالے کیا گیا تھا۔

اسد قیصر پر گجو خان میڈیکل کالج صوابی کے لیے طبی آلات کی خریداری میں کرپشن کا الزام ہے۔

قومی خبریں سے مزید