سندھ ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کراچی کے انتخابات میں 425 وکلاء کو ووٹ کا حق دینے کے خلاف دائر درخواست پر سماعت کے دوران دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا گیا۔
عدالت نے سماعت کرتے ہوئے فریقین کے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد حکمِ امتناع کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کیا۔
سماعت کے دوران درخواست گزار کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ سندھ ہائی کورٹ بار کراچی میں دیگر اضلاع کے 425 وکلاء کو ووٹ کا حق دیا گیا ہے، دیگر اضلاع کے وکلاء کو ووٹ کا حق دینا انصاف کے تقاضوں کے منافی ہے۔
درخواست گزار کے وکیل نے مزید کہا کہ دیگر اضلاع کے وکلاء کو ووٹ کا حق دینے سے انتخابات میں شفافیت کا عمل متاثر ہو گا۔
عدالت نے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا۔