• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اتھیا شیٹی نے شکست خوردہ بھارتی ٹیم کو ’بہترین ٹیم‘ قرار دے دیا

اتھیا شیٹی کی کے آر راہول کے ساتھ اس برس جنوری میں شادی ہوئی تھی۔
اتھیا شیٹی کی کے آر راہول کے ساتھ اس برس جنوری میں شادی ہوئی تھی۔

بالی ووڈ کے سینئر اداکار سنیل شیٹی کی بیٹی اداکارہ اتھیا شیٹی جو بھارتی ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹسمین کے آر راہول کی اہلیہ ہیں انہوں نے ورلڈ کپ فائنل میں ہارنے والی بھارتی ٹیم کے دکھوں کا مداوا کرنے کی کوشش کی ہے۔

یاد رہے کہ اتوار 19 نومبر کو احمد آباد میں ہونے والے ورلڈ کپ کے فائنل میچ میں بھارتی ٹیم کی آسٹریلیا کے ہاتھوں  شکست پر افسردہ کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے لیے اتھیا نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹا گرام پر ایک نوٹ شیئر کیا ہے۔ 

اس نوٹ میں اتھیا نے بھارتی ٹیم کو بہترین ٹیم قرار دیا۔ آسٹریلیا نے بھارت کو چھ وکٹوں سے ہرا کر عالمی کپ کی ٹرافی اپنے نام کی۔ 

اتھیا شیٹی نے بھارتی ٹیم کی ایک تصویر بھی اپنے نوٹ کے ساتھ شیئر کی جس میں انہوں نے شکست خوردہ ٹیم کو بہترین قرار دیا۔

واضح رہے کہ 31 سالہ اتھیا شیٹی کی کے آر راہول کے ساتھ اس برس جنوری میں شادی ہوئی تھی۔ 

انٹرٹینمنٹ سے مزید