کراچی (اسٹاف رپورٹر) میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ سٹی کونسل کا اجلاس بدمزگی سے بچنے کے لئے ملتوی کیا، جب سرکار کام نہ کرے تو ذاتی مفادات والے سرگرم ہوجاتے ہیں، شہر کا مسئلہ یہ ہے کہ اداروں کو زمین کے نیلام اور الاٹمنٹ سے روک دیا گیا، شہید بے نظیر بھٹو نے معاشی خوشحالی اور روزگار کی فراہمی کے لئے اورنگی کاٹیج انڈسٹریل زون اسکیم اس شہر کو دی مگر آنے والی حکومتوں نے اس کام کو مکمل نہیں ہونے دیا۔ یہ بات انہوں نے منگل کے روز صدر دفتر بلدیہ عظمیٰ کراچی میں اورنگی ٹاؤن کاٹیج انڈسٹریل زون میں الاٹیز کو پلاٹس کا قبضہ دینے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔