• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شیخ رشید عدالت میں پیش، وکلاء کو اگلی سماعت پر دلائل دینے کی ہدایت

شیخ رشید--- فائل فوٹو
شیخ رشید--- فائل فوٹو

کار سرکار میں مداخلت پر بنائے گئے مقدمے کے سلسلے میں سابق وزیرِ داخلہ شیخ رشید مری کی سول عدالت میں پیش ہو گئے۔

شیخ رشید اپنے وکیل ایڈووکیٹ سردار شہباز خان کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے جہاں عدالت نے شیخ رشید کو حاضری لگا کر جانے کی اجازت دے دی۔

عدالت نے شیخ رشید کے وکلاء کو اگلی سماعت پر دلائل پیش کرنے کی ہدایت کر دی۔

واضح رہے کہ مری پولیس نے شیخ رشید کے خلاف رواں سال فروری میں کار سرکار میں مداخلت پر مقدمہ درج کیا تھا۔

قومی خبریں سے مزید