• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شیریں مزاری کا نام PCL سے نکالنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

---فائل فوٹوز
---فائل فوٹوز 

اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ (پی سی ایل ) سے نکالنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں شیریں مزاری کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کی درخواست پر جسٹس طارق جہانگیری  نے سماعت کی جس کے دوران ڈپٹی اٹارنی جنرل اور وفاق کی جانب سے ایڈیشنل اٹارنی جنرل عدالت میں پیش ہوئے۔

دورانِ سماعت عدالت نے استفسار کیا کہ پورے اسلام آباد میں کئی لوگوں پر کرمنل کیسز ہیں، صرف شیریں مزاری کا نام کیوں شامل کیا گیا؟

وکیلِ  نے عدالت کو بتایا کہ شیریں مزاری کے خلاف 7 مقدمات درج ہیں، ان کی ٹریول ہسٹری کافی زیادہ ہے، ان لوگوں سے کوئی ڈر نہیں ہوتا جن کی ٹریول ہسٹری نہ ہو یا کھانے پینے کی کمی ہو۔

عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ کیسز درج ہیں یا ٹریول ہسٹری زیادہ ہے یہ تو کوئی بات نہ ہوئی۔

بعد ازاں عدالت نے دلائل سننے کے بعد شیریں مزاری کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

قومی خبریں سے مزید