کراچی ( اسٹاف رپورٹر) کمشنر کراچی محمد سلیم راجپوت نے گراں فروشی کے مرتکب دکانداروں کو تنبیہ کی ہے کہ وہ سرکاری نرخ کی خلا ف ورزی سے گریز کریں ،دریں اثنابدھ کو تمام اضلاع میں اسسٹنٹ کمشنرز نے97 گراں فروشوں کے خلاف کارروائی کرکے مجموعی طور پرچھ لاکھ 96 ہزار روپے سے زاید جرمانہ کیا،کمشنر آفس نے گزشتہ اکیس روز کی کارروائی کی رپورٹ بھی جاری کی ہے جس کے مطا بق 4ہزار 4سو44 گراں فروشوں کے خلاف کارروائی کرکےایک کروڑ68 لاکھ روپے سے زائد جرمانہ عاید،128دکانیں سیل اور15گراں فروشوں کو جیل بھیجا گیا۔