نگراں وزیر تجارت و صنعت ڈاکٹر گوہر اعجاز کا کہنا ہے کہ پاک چین معاشی تعلقات کا فائدہ عوامی خوشحالی کی صورت میں ملے گا۔
نگراں وزیرِ تجارت گوہر اعجاز کی چین کے سفیر جیانگ ژیاڈونگ سے ملاقات ہوئی۔
ملاقات میں پاک چین دو طرفہ تجارت اور سرمایہ کاری پر تبادلہ خیال کیا گیا، دونوں ممالک کے درمیان معاشی تعلقات کے فروغ پر بھی گفتگو کی گئی۔
نگراں وزیرِ تجارت ڈاکٹر گوہر اعجاز نے کہا کہ پاکستانی تاجروں کے وفد کے ہمراہ آئندہ ماہ چین کا دورہ کروں گا، چین کے دورے میں دوطرفہ تجارت و سرمایہ کاری کے مواقع پر بات ہوگی۔