• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دورہ آسٹریلیا: پاکستان ٹیسٹ اسکواڈ کا پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کیمپ کا آغاز

فوٹو بشکریہ پی سی بی / ٹوئٹر
فوٹو بشکریہ پی سی بی / ٹوئٹر

دورہ آسٹریلیا کےلیے پاکستان ٹیسٹ اسکواڈ نے پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کیمپ کا آغاز کردیا۔ ڈائریکٹر کرکٹ ٹیم محمد حفیظ اور بولنگ کوچز کی سربراہی میں کھلاڑیوں نے بھرپور پریکٹس کی۔

تربیتی کیمپ کے پہلے روز پاکستان ٹیسٹ اسکواڈ کے کھلاڑیوں نے تین مختلف نیٹس میں پریکٹس کی۔

اسپن بولنگ کوچ سعید اجمل نے اسپنرز جبکہ فاسٹ بولنگ کوچ عمر گل نے فاسٹ بولرز کو نیٹس میں سپروائز کیا۔

 صائم ایوب، سعود شکیل اور عبداللّٰہ شفیق نے ٹیم ڈائریکٹر محمد حفیظ کی سربراہی میں نیٹس کیے۔

ٹیسٹ اسکواڈ کے ہمراہ شاداب خان، اسامہ میر، عثمان قادر، علی شفیق، محمد علی اور ثمین گل نے بھی شرکت کی۔

شاہنواز دہانی نے دوران نیٹس تکلیف محسوس کی جس کے باعث انہیں کیمپ سے دستبردار کردیا گیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق بابر اعظم، سرفراز احمد اور عثمان قادر ساتھی کرکٹر امام الحق کی شادی میں شرکت کےلیے لاہور چلے گئے ہیں، وہ کیمپ کے دوسرے روز شرکت کریں گے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید