نگراں وزیرِاعظم انوارالحق کاکڑ کی زیرِ صدارت ایس آئی ایف سی کی ایپکس کمیٹی کا اجلاس شروع ہوگیا۔
اجلاس میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر، وزرائے اعلیٰ، وفاقی وزراء، اعلیٰ افسران اور کمیٹی کے ممبران شریک ہیں۔
ایس آئی ایف سی اپیکس کمیٹی کے اجلاس میں سرمایہ کاری سے متعلق امور اور ملکی اقتصادی صورتِ حال پر تفصیلی غور ہو گا۔