وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کی زیرصدارت خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کی اپیکس کمیٹی کا خصوصی اجلاس ہوا۔
اجلاس میں اپیکس کمیٹی نے دوست ممالک کے ساتھ اسٹرٹیجک شراکت داری کو فروغ دینے کیلئے اقدامات کی منظوری دی اور مختلف منصوبوں پر تیزی سے عملدرآمد کرنے کی ہدایت کی۔
آرمی چیف نے حکومت کے معاشی اقدامات کی حمایت کےلیے پاک فوج کے غیر متزلزل عزم کی یقین دہانی کرائی۔
اعلامیہ کے مطابق اجلاس میں آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر، متعلقہ وزراء اور اعلیٰ سطح کے سرکاری افسران نے شرکت کی۔
وزیراعظم نے تعاون کے ممکنہ شعبوں کی نشاندہی کرنے کےلیے متعلقہ وزارتوں کی کاوشوں کو سراہا۔