• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روس، دنیا کا سب سے موٹا شخص 5 سال گھر میں قید رہنے کے بعد انتقال کرگیا

کراچی ( جنگ نیوز) دنیا کا سب سے فربہ ( موٹا) شخص لیونائڈآندرے 5 سال تک اپنے گھر میں قیدرہنے کے بعد مردہ پایا گیا ہے۔برطانوی اخبار میل آن لائن کے مطابق 60 سالہ آندرے نے چند دن پہلے وزن کم کرنے کے عزم کا اظہار کیا تھا۔ لیونائڈ کا وزن ایک ہاتھی کے بچے جتنا تھا اور وہ 5 برس سے اپنے گھر میں ہی مقید تھے۔ ان کا وزن 280.41 کلوگرام تھا اور وہ روس کے گائوں آرمیزنسکوئے میں رہتے تھے۔ اخبار کے مطابق چنددن پہلے ہی انہون نے مقامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ وہ وزن کم کرکے نئی زندگی گزارنے اور ایک اپارٹمنٹ میں منتقل ہونے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں لیکن 17 دسمبر کو وہ حرکت قلب بند ہونے سے وفات پا گئے۔

دنیا بھر سے سے مزید