• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مودی کی مقامی ساختہ طیارے میں پرواز کے دوران ہاتھ ہلانے کی ویڈیو میڈیا پر مذاق بن گئی

کراچی ( مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی وزیر اعظم نریندرا مودی کی مقامی ساختہ لڑاکا طیارے میں پرواز کے دوران ہاتھ ہلانے کی ویڈیو میڈیا پر مذاق بن گئی۔ نریندرا مودی نے اپنی پرواز کی تصاویر شیئر سوشل میڈیا پلیٹ فارم ”ایکس“ پر شئیر کیں۔ یوتھ کانگریس کے صدر سری نواس بی وی نے ایکس پر ویڈیو ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا، ’پہلی بار کسی کو بادلوں کے اوپر ہاتھ ہلاتے ہوئے دیکھا۔ کیا آپ کسی اور ’پنوتی‘ کو جانتے ہیں جو ہوائی جہاز میں بیٹھ کر کیمرے کے لیے یہ سب کرتا ہے؟‘ سوشل میڈیا پر دیگر لوگوں نے بھی اس ویڈیو پر ردعمل ظاہر کیا۔

دنیا بھر سے سے مزید