کراچی (نیوز ڈیسک) امریکا میں ایک یونیورسٹی کیمپس کے قریب تین فلسطینی نوجوانوں کو گولیاں مار کر زخمی کردیا گیا ہے ، رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ ہفتہ کی شام برلنگٹن شہر میں یونیورسٹی آف ورمونٹ کے کیمپس کے قریب پیش آیا۔تینوں کی شناخت ہشام اوارتانی، کنان عبدالحامد اور تحسین احمد کے نام سے ہوئی ہے۔ وہ امریکاکی تین مختلف یونیورسٹیوں میں زیر تعلیم ہیں۔