• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کاجول رانی مکھرجی کے ساتھ اپنی ہٹ فلم کا نام نہ بتاسکیں

فوٹو: اسکرین گریب
فوٹو: اسکرین گریب

کاجول اپنی مشہور زمانہ فلم میں ساتھی اداکارہ رانی مکھرجی کی موجودگی سے متعلق ہی لا علم نکلیں، وہ ایک شو کے دوران سوال کا ہی جواب نہ دے سکیں۔ 

فلم ساز کرن جوہر کے ٹاک شو ’کافی ود کرن سیزن 8‘ کی ایک قسط کا پرومو سوشل میڈیا پر شیئر کیا گیا، جس میں اس شو کی مہمان رانی مکھر جی اور کاجول ہیں۔ 

اس پرومو کے دوران کرن جوہر رانی مکھرجی اور کاجول سے ان کی فلموں سے متعلق سوالات پوچھتے ہوئے نظر آتے ہیں۔ 

ایسے میں کرن جوہر کاجول سے سوال کرتے ہیں کہ ’کاجول کی واحد فلم جس میں رانی مکھرجی بطور مہمان اداکارہ جلوہ گر ہوئیں وہ کونسی ہے؟‘

اس سوال کے جواب کاجول خاموش ہوگئیں جیسے انہیں اس سوال کا جواب ہی معلوم نہ ہو۔ 

ایسے میں کرن جوہر بول اٹھے کہ وہ فلم کبھی خوشی کبھی غم تھی۔ 


خیال رہے کہ کبھی خوشی کبھی غم کرن جوہر کی بطور ہدایتکار اور رائٹر دوسری فلم تھی۔  

انکی پہلی فلم کچھ کچھ ہوتا ہے تھی اور اس فلم میں کاجول کے ساتھ ساتھ رانی مکھرجی نے بھی مرکزی کردار نبھایا تھا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید