• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آج رہا ہونے والے فلسطینی قیدیوں کے نام مل گئے، حماس

تصویر بشکریہ: سوشل میڈیا۔
تصویر بشکریہ: سوشل میڈیا۔

غزہ میں عارضی جنگ بندی کا آج چوتھا دن تھا۔ ادھر حماس کا کہنا ہے کہ  اسرائیلی جیلوں سے آج رہا ہونے والے فلسطینی قیدیوں کے نام مل گئے۔ 

غزہ سے حماس کے مطابق آج رہا ہونے والوں میں 3 خواتین اور 30 بچے شامل ہیں۔ 

حماس کے مطابق آج رہا ہونے والے 30 فلسطینی بچوں کا تعلق مقبوضہ بیت المقدس اور دیگر شہروں سے ہے۔ 

حماس کے مطابق دیگرشہروں میں رام اللّٰہ، جنین اور نابلس شامل ہیں۔

دوسری جانب القسام بریگیڈ نے اسرائیلی یرغمالیوں کو ریڈ کراس کے حوالے کردیا۔

اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ حماس نے 11 اسرائیلی یرغمالیوں کو ریڈ کراس کے حوالے کیا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید