گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)عید الفطر قریب آتے ہی مختلف اہم سڑکوں اور بازاروںمیںرکشوں اور گدھا ریڑھے اور دیگر پک اپ ویگنوں نے بے ہنگم طریقہ سے اپنی اپنی گاڑیاں کھڑی کر کے سڑکیں اور بازار بند کر کے رکھ دیئے راہگیروں کو گزرنے کیلئے انتہائی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جبکہ ریلوے پھاٹکوں اور ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال کے باہر سے ایمبولینسوں کا بھی گزرنا محال ہو کر رہ گیا سڑکوں پر چاند گاڑیاں کھڑی کرنے کیلئے بیریئر لگا ئے گئے ہیں ۔