• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گوجرانوالہ: ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال میں ایکسرے فیس 100 روپے مقرر

گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال گوجرانوالہ میں الٹراسائونڈ اور ایکسرے کی فیس100روپے مقرر کر دی میڈیکل کالج کی بورڈ مینجمنٹ کا اجلاس منعقد ہوا جس میں سیکرٹری ہیلتھ کمشنر گوجرانوالہ اور ڈی سی او کے نمائندگان سمیت متعلقہ ہسپتال انتظامیہ نے شرکت کی اور فیصلہ کیا گیا کہ ایکسرے کی فیس 15روپے سے ایک 100روپے جبکہ الٹرا سائونڈ مفت کرنے کی بجائے 100روپے علاوہ ازیں سی ٹی سکین کی فیس 500روپے کی بجائے 1000ہزار روپے وصول کی جائیگی ۔
تازہ ترین