اوٹاوہ ( آن لائن ) کینیڈ امیں سکھ رہنما ہردیپ سنگھ نجار کے قتل کا الزام بھارتی ایجنٹوں پر عائد کیے جانے کے بعد سے بھارت کو عالمی سطح پر مشکلات کا سامنا ہے، امریکا میں سکھ کمیونٹی کے سوالات سے گھبرا کر بھارتی سفیر گردوارے کی تقریب سے فوری روانہ ہوگئے۔ غیر ملکی خبر رسا ں ادارے کے مطابق سکھ علیحدگی پسند رہنما نےاپنی پوسٹ میں بتایا کہ امریکا میں ہھارتی سفیرتراججیت سندھو نے اپنا دورہ منسوخ کر دیا اور میرے قتل کی کوشش میں اپنے کردار سے متعلق خالصتان کے حامی سکھوں کیے سوالات کا جواب دیے بغیر جلد بازی میں ہکس ویل گوردوارہ سے فرار ہو گئے۔