پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرینز کے سربراہ پرویز خٹک نے کہا ہے کہ ’بلاول بھٹو اگر بوڑھوں کو آرام کا مشورہ دے رہے ہیں تو پہلے اپنے والد کو گھر بٹھائیں۔
عمران کو کسی اور نے نہیں انہوں نے خود ہی نقصان پہنچایا، آرمی کیخلاف انقلاب لانا، ڈکٹیٹرشپ کی طرح ملک چلانا چاہتے ہیں،‘ گفتگو کرتے ہوئے پرویز خٹک نے کہا کہ ’بلاول کون ہوتے ہیں جو یہ بات کر رہے ہیں۔
سیاست میں سب کو آنا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ ’عمران خان کو کسی اور نے نہیں بلکہ خود انہی نےنقصان پہنچایا ہے۔ وہ ہمیشہ صرف اپنی سنتے ہیں۔’عمران خان آرمی کے خلاف انقلاب لانا چاہتے ہیں‘میں نے عمران خان کو بہت قریب سے دیکھا ہے۔