گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)عید کے نزدیک آتے ہی عیدی کیلئے نئے نوٹوں کو حاصل کرنے کی دوڑ لگ گئی لوگوں کی بڑی تعدااد نے عید پر بچوں کو عیدی دینے کیلئے نئے نوٹ حاصل کرنے کیلئے بنکوں کا رخ کر لیا لیکن اس مرتبہ بنکوں میں سے بھی کوئی نئے نوٹ حاصل نہیں کر سکے گا اس مرتبہ حکومت کی جانب سے شہریوں کو نئے نوٹ حاصل کرنے کیلئے مسیج سسٹم متعارف کروایاہے۔