رحیم یار خان میں فتح پور پنجابیاں میں آگ سے 3 بچے جھلس گئے۔
پولیس کے مطابق واقعہ گزشتہ روز پیش آیا بچوں کو تشویش ناک حالت میں شیخ زید اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ فصل کی باقیات کو مقامی زمیندار نے آگ لگائی تھی جسے گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
ڈپٹی کمشنر کے مطابق فصلوں کی باقیات جلانے پر پابندی عائد ہے، متاثرہ بچوں کو بہترین طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔