اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے پولیس کو شیریں مزاری کی گرفتاری سے روکنے کا حکم دیا گیا ہے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ میں عدالتی حکم کے باوجود گرفتاری پر آئی جی اسلام آباد کے خلاف توہینِ عدالت کیس پر جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے سماعت کی۔
انسپکٹر جنرل اسلام آباد اکبر ناصر خان عدالت کے سامنے پیش ہوئے، پولیس کی جانب سے عدالت میں رپورٹ پیش کی گئی۔
عدالت میں پیش کی گئی رپورٹ کے مطابق متعلقہ اہلکاروں کے خلاف محکمانہ کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔
عدالتی حکم پر پولیس رپورٹ کی کاپی درخواست گزار کو بھی فراہم کر دی گئی۔