• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوہستان تصویر وائرل: لڑکی کے قتل میں مطلوب 3 ملزمان گرفتار

Unmute
Current Time 0:00
/
Duration Time 0:00
Loaded: 0%
Progress: 0%
Stream TypeLIVE
Remaining Time -0:00
 


کولئی پالس کوہستان میں تصویر وائرل ہونے پر لڑکی کے قتل میں مطلوب تین ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ 

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان میں مقتولہ کا چچا، چچا زاد بھائی اور ایک رشتہ دار شامل ہے۔ گرفتار ملزمان کو کل عدالت میں پیش کیا جائے گا

دوسری جانب پولیس نے تصاویر میں موجود لڑکے کو بھی حفاظتی تحویل میں لے لیا۔

پولیس نے لڑکے کو علاقہ مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کردیا، جس نے عدالت میں تصاویر سے مکمل لاعلمی کا اظہار کردیا۔ 

پولیس کا کہنا ہے کہ وائرل تصاویر میں نظر آنے والی لڑکی کی شادی پہلے سے طے نوجوان سے کردی گئی ہے۔

پولیس نے بتایا کہ تصاویر وائرل کرنے والے ملزم کی تلاش کےلیے ایف آئی اے سائبر کرائمز سے مدد لی جائے گی۔

قومی خبریں سے مزید