• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوہستان، رقص کی ویڈیو وائرل، جرگے کی ایما پر لڑکی قتل، نگران وزیراعلیٰ نے نوٹس لے لیا

کوہستان ‘مانسہرہ، پشاور (نمائندگان جنگ، سٹا ف رپورٹر) کوہستان ، لڑ کوں کے ساتھ ویڈ یووائرل ہو نے جرگے کی ایماء پرلڑ کی قتل کردی گئی ،والد کوگرفتارکرلیا گیا ادھر نگران وزیراعلی جسٹس ارشد حسین نے نوٹس لےلیاسوشل میڈیا پر مقامی لڑکوں کے ساتھ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد کوہستان میں مقامی جرگے کے حکم پر ایک نوجوان لڑکی کو مبینہ طور پر قتل کر دیا گیا۔ذرائع کے مطابق ویڈیو میں مقتو لہ سمیت دو لڑکیوں کو مقامی لڑکوں کے ساتھ رقص کرتے دکھایا گیا ہے،ڈی ایس پی نے کہا کہ جعلی اورایڈٹ شدہ ہے، ویڈیو میں مقتو لہ سمیت دو لڑکیوں کو مقامی لڑکوں کے ساتھ رقص کرتے دکھایا گیا ہے۔ ڈی پی او کولی پالس مختیار خان کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل کی گئی ویڈیو ایڈٹ شدہ اور جعلی ہے ۔ کولائی پلاس میں ڈی ایس پی مسعود خان کے مطابق،لڑکی نعش کو پوسٹ مارٹم کے لیے قریبی صحت کے مرکز میں منتقل کر دیا گیا۔ دوسری لڑکی کو پولیس نے اپنی حفا ظت میں لے لیا ، لیکن ایک سینئر سول جج نے اسے اس کے والد کے ساتھ گھر بھیج دیا۔ ویڈیوز میں نظر آنے والے لڑکے انتقامی کارروائیوں کے خوف سے روپوش ہو گئے ہیں۔ ڈی ایس پی نے بتایا کہ ملزمان کےخلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔پولیس نے لڑکی کے والد کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ نگران وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا جسٹس (ر) سید ارشد حسین شاہ نے واقعہ کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ کو واقعے کی فوری انکوائری کے لئے ضروری اقدامات کی ہدایت کی ہے۔وزیر اعلیٰ نے ہدایت کی کہ مبینہ واقعے کی فوری انکوائری کرکے رپورٹ پیش کی جائے۔ انہوں نے انسپکٹر جنرل پولیس خیبرپختونخوا کو واقعے میں ملوث تمام افراد کی فوری گرفتاری یقینی بنانے کیہدایت کردی۔
اہم خبریں سے مزید