خیبر پختونخوا میں کوہستان سے متصل ضلع کولئی پالس میں ایڈیٹڈ تصویروں کی وجہ سے لڑکی کو غیرت کے نام پر قتل کر دیا گیا ہے، اس حوالے سے پولیس نے ابتدائی رپورٹ جاری کردی۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ فیس بک پر ایک لڑکے کی آئی ڈی سے دو لڑکیوں کی تصاویر وائرل ہوئیں، لڑکیوں کی تصاویر دو لڑکوں کی تصاویر سے فوٹو شاپ کرکے لگائی گئی، وائرل تصاویر میں سے ایک لڑکی کے قتل کی خبر موصول ہوئی۔
پولیس رپورٹ میں کہا گیا کہ گاؤں برشریال سے مقتولہ کی لاش پوسٹ مارٹم کےلیے پٹن اسپتال پہنچائی، دوسری لڑکی کو ریسکیو کرکے والدین کے ہمراہ کولئی پالس لایا گیا۔
رپورٹ کے مطابق لڑکی نے سینئر سول جج کی عدالت میں بیان ریکارڈ کروایا، لڑکی نے والدین کے ساتھ جانے کو کہا، لڑکی کو 30 لاکھ روپے ضمانت کے عوض والد کے حوالے کیا۔
پولیس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مقتولہ لڑکی کے والد مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا گیا، دیگر ملوث ملزمان کی گرفتاری کےلیے ٹیمیں تشکیل دے دیں۔