کراچی (نیوز ڈیسک) اسرائیلی فوج نے شمالی غزہ میں ان دو فوجی افسران کو برطرف کردیا ہے جن کے زیر کمان فوجی اہلکار حماس کے مجاہدین کے حملے کے دوران میدان جنگ سے بھاگ گئے تھے ۔ اسرائیلی اخبار کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ان فوجیوں کو درجنوں مجاہدین کے جوابی حملے کے بعد مدد نہیں ملی تھی جس کے بعد وہ غزہ سے فرار ہو گئے۔رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ بھاگنے والے 50 فیصد فوجی اب تک یونٹ میں واپس نہیں آئے۔ برطرف کئے جانے والے اسرائیلی فوجی افسران نے اعتراف کیا کہ فوجی اہلکاروں کو آرام کئے بغیر غلط طریقے سے حملے کیلئے بھیج دیا گیا تھا جب کہ وہ پہلے سے ہی غزہ میں کارروائیاں کر رہے تھے۔