کراچی (نیوز ڈیسک) حماس کی قید سے رہا ہونے والے اسرائیلی قیدیوں نے حماس کے سربراہ یحییٰ سنوار کے حسن سلوک کی تعریف کی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ہمیں سرنگوں میں رکھا گیا تھا جہاں ہم سے ملنے حماس کے سربراہ یحییٰ سنوار بھی آئے اور نہ صرف حفاظت کی یقین دہانی کرائی بلکہ کسی بھی چیز کی کمی نہ ہونے دی۔ اسرائیلی صحافی بین ڈیوڈ سے گفتگو میں ایک اسرائیلی خاتون نے بتایا کہ ان کی بیٹی حماس کی قید میں تھی اور وہاں حسن سلوک کے باعث میری بیٹی خود کو ملکہ سمجھتی تھی۔ اسرائیلی صحافی بین ڈیوڈ کے مطابق حماس کی جانب سے رہا کئے گئے اسرائیلی یرغمالیوں نے رہائی کے بعد میڈیا سے گفتگو میں انکشاف کیا کہ ہمیں سرنگوں میں رکھا گیا تھا اور ہم سے ملنے حماس کے غزہ کی پٹی کے سربراہ یحییٰ سناور بھی آئے تھے۔