نیروبی (اے ایف پی ) بچوں کے تحفظ سے متعلق ایک بین الاقوامی چیریٹی ادارے نے انکشاف کیا ہے کہ موسمی تبد یلیوں کے باعث دنیا بھر میں دو کروڑ 70لاکھ بچے بھوک کا شکار ہوئے ۔ اکثر ممالک خشک سالی کے باعث قحط سالی کا شکار ہوئے ۔ بر طانیہ میں قائم خیر اتی تنظیم نے منگل کو بتایا کہ2022ء میں2021ء کے مقابلے میں بھوک و افلاس 135فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے ۔ یہ بات موسمی تبد یلیوں پر جمعرات سے دبئی میں شروع ہونے والی سر براہ کانفرنس کے موقع پر ایک تجزیاتی رپورٹ میں بتائی گئی ۔