اسلام آباد کی سیشن عدالت نے سابق وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد کی تھانہ کوہسار کے مقدمے میں ضمانت کنفرم کر دی۔
شیخ رشید اپنے وکلاء کے ہمراہ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج طاہر عباس سپرا کی عدالت میں پیش ہوئے تھے۔
بعدازاں ڈسٹرکٹ کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ لاہور ہائی کورٹ میں پتہ چلے گا کہ مجھ پر کتنے کیسز ہیں۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ 10 دسمبر سے الیکشن مہم شروع کر رہے ہیں، اصل مسئلہ معاشی ہے، حالات لوگوں کے قابو سے باہر ہو گئے ہیں۔