پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج بھی تیزی دیکھنے میں آ رہی ہے جہاں 100 انڈیکس نے 61 ہزار کی سطح عبور کر کے تاریخ رقم کر دی۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس آج 61 ہزار 555 کی تاریخی سطح پر پہنچا۔
بعد میں مثبت رجحان منفی میں تبدیل ہو گیا اور انڈیکس 263 پوائنٹس کم ہونے کے بعد 60 ہزار 466 پر آ گیا۔
گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 60 ہزار 730 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔