• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

PTI ورکرز کنونشن توہینِ عدالت کیس، ڈپٹی کمشنر اور پولیس طلب

 
---فائل فوٹو
---فائل فوٹو 

پشاور ہائی کورٹ نے پاکستان تحریکِ انصاف کی ورکرز کنونشن سے متعلق توہینِ عدالت کیس میں ڈپٹی کمشنر اور پولیس کو طلب کر لیا۔

پشاور ہائی کورٹ میں پی ٹی آئی ورکرز کنونشن توہینِ عدالت کیس پر جسٹس اعجاز انور نے سماعت کی۔

درخواست گزار پی ٹی آئی کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ پی ٹی آئی کنونشن کی درخواست دینے والے کےگھر پر چھاپا مارا گیا۔

جسٹس اعجاز انور نے استفسار کیا کہ کس کے کہنے پر گھر پر چھایا مارا ہے؟ لگتا ہے یہ سرکار کی نہیں، کسی اور کی نوکری کر رہے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید