• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
---فائل فوٹو
---فائل فوٹو 

صوبۂ پنجاب کا شہر لاہور دنیا کے آلودہ شہروں میں آج بھی پہلے نمبر پر ہے۔

عالمی ویب سائٹ ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق لاہور کا فضا معیار آج انتہائی خطرناک حد تک مضرِ صحت ہے۔

لاہور کی فضا میں آج آلودگی کی تعداد 302 پرٹیکیولیٹ میٹر ریکارڈ کی گئی۔

دوسری جانب صوبہ سندھ کے شہر کراچی کا فضائی معیار بھی مضرِ صحت ہے۔

ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق کراچی آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں چوتھےنمبر پر ہے۔

کراچی کی فضا میں آج فضائی آلودگی 196 پرٹیکیولیٹ میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔

عالمی ویب سائٹ کے مطابق دنیا کے آلودہ شہروں میں بھارتی دارالحکومت دہلی دوسرے نمبر پر ہے۔

دہلی کی فضا میں آج آلودگی کی تعداد 264 پرٹیکیولیٹ میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔

قومی خبریں سے مزید